مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں اربعین مارچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتی ادارے اس دوران زائرین کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے کاموں کو آسان بنانے کے لئے اپنے فرائض پر سنجیدگی سے عمل کریں۔
صدر رئیسی نے صوبوں کے گورنروں کو ہدایات جاری کیں کہ باڈر پر زائرین کے امور کی مسلسل اور ذاتی طور پر نگرانی کریں جبکہ عوامی رضاکار گروہوں سے بھی بھرپور استفادہ کریں۔
انہوں نے زائرین سے بھی تقاضا کیا کہ اپنے سفر کے وقت کی منصوبہ بندی کا خاص خیال رکھیں تا کہ ملک سے نکلنے اور داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا نہ کریں۔
آپ کا تبصرہ